لینڈسلائیڈنگ میں مکانات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، بڑا جانی نقصان

اسلام آباد (پی این آئی)شمالی چین کے صوبے ژیان کے جنوب میں واقع گاؤں ویزیپنگ میں موسلادھار بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جبکہ6 لاپتا ہوگئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاؤں کے دو مکانات صفحہ ہستی سے غائب ہو گئے جبکہ سڑکوں، پلوں اور بجلی کی فراہمی جیسے بنیادی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ امدادی کاروائیوں کے دوران ملبے سے 21 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں ، 6 افراد ملبے کے نیچے دبے ہوئےہیں جبکہ 10 سے زائد افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کی شدت کی وجہ سے امدادی کارروائیوں کیلئے 100 فوجیوں کیساتھ ساتھ فائر فائٹرز کو بھی طلب کیا گیا، جبکہ11 ایمبولینسیں بھی موجود تھیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ چینی میڈیا کےمطابق چین کو حالیہ ہفتوں کے دوران سیلاب اور تاریخی بارشوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور جمعہ کے روز رپورٹ ہونے والی تازہ ترین تعداد کے مطابق ملک کے شمالی حصے میں طوفان سے مرنے والوں کی تعداد کم از کم 78 تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close