چائنہ ایور برائٹ بینک کے سابق نائب صدر کو رشوت خوری کے جرم میں 12 سال 6 ماہ قید کی سزا

جینان(شِنہوا)چائنہ ایور برائٹ بینک کے سابق نائب صدر ژانگ ہوایو کو رشوت خوری اور اپنے ذاتی اثر و رسوخ کا ناجائزاستعمال کرنے پر 12 سال 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔چین کیمشرقی صوبہ شان ڈونگ میں ہیزی شہر کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کے جاری کردہ فیصلے کے مطابق ژانگ پر 13 لاکھ یوآن(تقریبا 1 لاکھ 81 ہزار 600 ڈالر) جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ان کی سربمہر یا ضبط کی گئیں غیر قانونی رقم اور اشیا سرکاری خزانے میں جمع کر دی جائیں گی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ فروری 2001 اور ستمبر 2021 کے درمیان ژانگ نے قرضوں کی فراہمی، کاروبار اور روزگار کو بڑھانے میں دوسروں کی مدد کرنے کے لیے بینک میں اپنے مختلف عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور بدلے میں 77 لاکھ30 ہزار یوآن سے زائد مالیت کی رقم اور قیمتی چیزیں وصول کیں۔ژانگ کو جنوری 2019 اور نومبر 2021 کے درمیان قرضوں، کریڈٹ ریٹنگ ایڈجسٹمنٹ اور ملازمت سے متعلق معاملات میں دیگر ریاستی عہدیداروں کی مدد سے بینک میں اپنے سابقہ عہدوں کا فائدہ اٹھانے کا بھی قصوروار پایا گیا جس کے بدلے میں انہوں نے 69 لاکھ یوآن سے زائد مالیت کی رقم اور قیمتی سامان وصول کیا۔عدالت نے کہا کہ یہ فیصلہ مختلف حقائق کی روشنی میں سنایا گیا جس میں ژانگ کی جانب سے اعتراف جرم، سزا قبول کرنا اور اپنے زیادہ تر غیر قانونی فوائد کی واپسی بھی شامل ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close