طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد ہلاکتیں

بیجنگ (پی این آئی) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 27 لاپتہ ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں سمندری طوفان ڈوکسوری کی وجہ سے ہونے والی شدید بارشوں نے سیلابی کیفیت اختیار کررکھی ہے، پانی کے ریلے نے اپنے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔طوفانی بارشوں کے باعث نشیبی علاقے ڈوب چکے، درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بل بورڈزگرچکے ہیں۔خیال رہے کہ بیجنگ میں جولائی کے ماہ میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس سے ڈیم بھر گئے، ندیاں ابل پڑیں اور پانی کا ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا، متاثرہ علاقوں سے ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close