امریکی جنگی اڈے پر کینیڈا اور فرانس کے جہازوں کی ٹکر ہو گئی

گوام (پی این آئی) امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوام کے امریکی ایئربیس پر کھڑے ایک فرانسیسی طیارے سے کینیڈین فوجی طیارہ ٹکرا گیا ہے۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق فرانس کی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اینڈرسن ایئربیس پر رائل کینیڈین ایئر فورس کا جہاز کے فرانسیسی اے 400 ایم کے ساتھ حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ ٹکر کے نتیجے میں دونوں طیاروں کے سٹیئرنگ سسٹم تباہ ہو گئے ہیں۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ فرانسیسی طیارہ علاقائی مشقوں کے لیے گوام ایئربیس پر موجود تھا۔ فرانس نے اس مشن کے لیے اپنے 20 طیارے بھیجے ہیں جن میں چار اے 400 ایم بھی شامل ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close