افواہ سازی پر 21 ہزار آن لائن اکانٹس بند

بیجنگ(شِنہوا)چین کے عوامی تحفظ حکام نے افواہیں پھیلانے میں ملوث 21 ہزار سے زائد آن لائن اکانٹس کو بند یا معطل کردیا ہے۔وزارت عوامی سلامتی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکام نے آن لائن افواہوں کی روک تھام کے لئے 100 روزہ مہم کے دوران 2 ہزار 300 سے زائد معاملات کا سراغ لگاکر 7 لاکھ 5 ہزار سے زائد جعلی معلومات کو ہٹادیا۔

وزارت عوامی سلامتی کے مطابق 130 سے زائد مقدمات میں 620 سے زائد مشتبہ افراد کو آن لائن ٹرولنگ کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔وزارت عوامی سلامتی نے کہا ہے کہ اس مہم کا مقصد صحت مند سائبراسپیس ماحول کا فروغ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close