سعودی عرب نے عمرہ سیزن کا آغاز کردیا

اسلام آباد(پی این آئی )سعودی عرب نے حج کے اختتام کے بعد باضابطہ طور پر عمرہ سیزن شروع کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودیہ عرب کی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے عمرہ پرمٹ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں مملکت میں رہنے والوں اور خلیجی ممالک کے شہریوں کو پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی شہری اور خلیجی ممالک سے آنے والے زائرین نسک اور توکلنا موبائل ایپلی کیشنز سے ضروری اجازت نامے حاصل کر سکتے ہیں۔

موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنے کا مقصد زائرین کے لیے نئے تجربے کو بڑھانا ہے جو سعودی ویژن 2030 کا ایک حصہ ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close