کینیڈا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی)کینڈین انتظامیہ کی جانب سے جلد ہی نئی ویزا پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے جس کے تحت غیر ملکی افراد کو انٹری ویزا کے بعد کینیڈا میں مکمل طور سکونت اختیار کرنے کی اجازت ہو گی ۔ کینیڈین حکام نے یہ تجویز کردہ خیال کرونا وباء کے دور سے اخذ کیا گیا تحا جس کے باعث دنیا میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد11 ممالک کا ویزا حاصل کیے بغیر سفر کر سکیں گے

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکومت ان افراد کیلئے خصوصی ویزہ متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے جو ایک مستقل ملازمت میں کہیں سے بھی کام کرسکتے ہیں جسے کرونا کے دور میں دنیا بھر میں آزمایا گیا تھا۔ اس ویزہ کے تحت لوگ کینیڈا جانے اور وہاں مستقل سکونت اختیار کر سکیں گے بشرطیکہ ان افراد کے پاس کینیڈا سے باہر کی کسی غیر ملکی فرم میں مستقل ملازمت ہو اور وہ جو کام کر رہا ہے اسے ‘ریموٹ ورک’ سسٹم کے تحت کیا جارہا ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close