پی ٹی آئی کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا فرانسیسی ٹی وی نے بے نقاب کردیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کا پھیلایا گیا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا فرانس 24 ٹی وی نے بے نقاب کردیا۔گوئٹے مالا کی پولیس اور ہونڈورس کے تارکین وطن کے درمیان تصادم کی ایک پرانی ویڈیو ہے جسے تحریک انصاف نے کشمیر ہائی وے اسلام آباد پر اپنا احتجاج بنا کر پیش کیا۔ اس کے علاوہ پارا چنار کی ایک پرانی ویڈیو کو پی ٹی آئی کے حالیہ جلاؤ گھیراؤ میں مرنے والوں کے جنازے کے طور پر پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close