لندن، نواز شریف کو آوازیں لگانے والے کھلاڑیوں سے نجات مل گئی

لندن(آئی این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف کے گھر ایون فیلڈ ہاس اور اس کی قریبی گلیوں میں احتجاج یا مظاہروں پر پابندی عائد کر دی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس نے ایکٹ 35 (اینٹی سوشل رویوں، جرائم)اور پولیسنگ ایکٹ 2014 کے تحت نواز شریف کے گھر اور اس کے اطراف احتجاج یا مظاہروں پر پابندی عائد کردی ہے۔

لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گا ہے کہ یہ پابندی آج سے جمعرات کی رات 11 بجے تک نافذ رہے گی اور خلاف ورزی پر سزا بھی ہوسکتی ہے۔یہ پابندی مبینہ طور پر تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے آئے دن لندن میں نواز شریف اور ان کے خاندان کے گھروں کے سامنے کیے جانے والوں مظاہروں کی وجہ سے عائد کی گئی ہے۔ان مظاہروں اور احتجاج کے باعث پڑوسیوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا تھا اور انھوں نے پولیس سے شکایت بھی کی تھی کہ مظاہرین رات 9 بجے کے بعد نعرے بازی کرتے رہتے ہیں جن سے ان کے آرام اور نیند میں خلل پڑتا ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے گزشتہ روز عمران خان کو گرفتار کرکے نیب کے دفتر منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد سے پاکستان بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں اور بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لندن میں نواز شریف کے گھر پر بھی جمع ہوئے تھے۔کہا جا رہا ہے کہ لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر مظاہروں پر پابندی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ممکنہ مظاہروں کے باعث ہی لگائی گئی ہے۔ملکی صورتحال کے پیش نظرعازمین حج کے تربیتی پروگرام ملتوی کردیئے گئے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں