عمران خان کی گرفتاری پر امریکا کا ردِعمل بھی آگیا

واشنگٹن (پی این آئی) عمران خان کی گرفتاری پر امریکی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قانون اور آئین کے مطابق ہو۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق سیکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی نے بلنکن کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کو دولت مشترکہ کے رکن پاکستان کے ساتھ ”ایک دیرینہ اور قریبی تعلقات“ چاہتا ہے۔جیمز کلیورلی نے کہا کہ ہم اس ملک میں پرامن جمہوریت دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم قانون کی حکمرانی کو برقرار دیکھنا چاہتے ہیں۔ دونوں نے مزید تفصیل سے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ کلیورلی نے کہا کہ انہیں صورتحال کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ عمران خان خان، جنہیں گزشتہ سال دنیا کے پانچویں سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے سویلین وزیر اعظم کے طور پر معزول کیا گیا تھا، کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران متعدد مقدمات میں سے ایک پر گرفتار کیا گیا تھا۔وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کرین جین پیئر سے جب پاکستان کی صورتحال کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہم پہلے کہہ چکے ہیں کہ امریکا ایک سیاسی امیدوار یا پارٹی کے مقابلے میں دوسری پوزیشن نہیں رکھتا۔ واضح رہے کہ عمران خان ماضی میں ان کو ہٹانے میں امریکا کے ملوث ہونے کا الزام لگا چکے ہیں، اس دعوے کی واشنگٹن سختی سے تردید کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں