بھارتی فضائیہ کو پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا، شہری علاقے میں جنگی طیارہ گرکر تباہ، کتنے شہریوں کی ہلاکت ہوئی؟

نئی دہلی (پی این آئی )بھارتی فضایہ کا طیارہ مگ 21 راجستھان کے ضلع ’ ہنومان گڑھ ‘ میں گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں دو شہریوں کی موت کی اطلاعات ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے نے صورت گڑھ سے معمول کی پرواز بھری تھی کہ تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ ہنومان گڑھ میں گر کر تباہ ہو گیا جس کی زد میں آ کر دو شہری بھی مارے گئے تاہم طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا ، آرمی کے ہیلی کاپٹر نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کا کنٹرول سنبھالا ریسکیو آپریشن شروع کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close