ریاض (پی این آئی) عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے 7 ممالک کے لیے ڈیجیٹل ویزے کا اجرا شروع کر دیا ہے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے 7 ممالک کے لیے تجرباتی طور پر ڈیجیٹل ویزے کا اجرا شروع کیا ہے۔۔۔۔۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاسپورٹ پر ویزہ اسٹیکر کے بجائے کیو آر کوڈ ویزہ سسٹم ہو گا۔۔۔۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ لیبر، اقامہ اور وزٹ ویزوں کا اجرا بھی کیو آر کوڈ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔۔۔۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے مطابق جن 7 ممالک کو تجرباتی طور پر اس کا اجرا کیا جائے گا ان میں یواےای، اردن، مصر، بنگلادیش، بھارت، انڈونیشیا اور فلپائن شامل ہیں۔۔۔۔اس فہرست میں پاکستان شامل نہیں ہے ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں