مکیش امبانی نے اپنے ملازم کو کتنے ہزار کروڑ روپے کا تحفہ دے دیا ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد (پی این آئی) مکیش امبانی نے اب اپنے قابلِ اعتبار اور کئی برسوں سے اپنے ساتھ رہنے والے ملازم منوج مودی کو 1500 کروڑ بھارتی روپے کی پراپرٹی تحفے میں دی ہے۔بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ یہ گھر ممبئی کے پوش علاقے نیپیئن سی روڈ پر واقع ہے۔دوسری جانب بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے ڈرائیور کی تنخواہ 2017 میں دو لاکھ روپے ماہانہ ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں بڑی بڑی ملٹی نیشنل کمپنی کے

اچھے عہدیداروں کی تنخواہ بھی دو لاکھ نہیں ہوتی۔ مکیش امبانی کے گھریلو ملازمین ایک نجی کمپنی کے ذریعے بھرتی کیے جاتے ہیں۔ان کے ڈرائیورز کو بلٹ پروف سمیت دیگر جدید گاڑیاں چلانے کی باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے۔سلمان خان اپنے ذاتی محافظ شیرا کو سالانہ دو کروڑ روپے تنخواہ دیتے ہیں، شیرا ان کے ساتھ 20 سال سے کام کر رہا ہے۔کرینہ کپور اپنے بچوں کی دیکھ بھال کیلئے آیا کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ دیتی ہیں۔اکشے کمار اپنے ذاتی محافظ کو

سالانہ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے تنخواہ دیتے ہیں جبکہ امیتابھ بچن کے ذاتی محافظ کی سالانہ تنخواہ ڈیڑھ کروڑ سالانہ ہے۔عامر خان کے ذاتی محافظ یووراج گھورپدے کی سالانہ تنخواہ دو کروڑ روپے ہے۔شاہ رخ خان اپنے باڈی گارڈی کو سالانہ ڈھائی کروڑ روپے معاوضہ دیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close