امریکی شہر جہاں پانچ وقت اذان کی اجازت دے دی گئی

مینیا پولس (پی این آئی) امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینیا پولس کی مساجد میں مسلمان آبادی کو پانچ وقت اذان کی اجازت دے دی گئی ہے ۔۔۔۔ اس طرح مینیا پولس پانچوں وقت اذان کی اجازت ملنے والا امریکا کا پہلا شہر بن گیا ہے۔۔ خوبصورت پارکوں اور جھیلوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے امریکی شہر مینیا پولس میں امریکی میڈیا کے مطابق میئر جیکب فرے نے اذان دینے سے متعلق آرڈیننس پر دستخط کر دیئے ہیں ۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی مسلمانوں نے اس اجازت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مینیا پولس میں اس سے قبل سال کے مخصوص اوقات میں صبح اور شام کی اذانوں پر پابندی تھی۔۔۔۔

close