اہم سعودی شخصیت کے انتقال کا سرکاری اعلان کر دیا گیا

ریاض (پی این آئی) اہم سعودی شخصیت کے انتقال کا سرکاری اعلان جاری کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔ اعلان کے مطابق سعودی عرب کے شہزادے عبدالرحمٰن بن عبداللّٰہ بن عبدالرحمٰن آلِ سعود انتقال کر گئے ہیں۔۔۔۔اس بات کا اعلان روایت کے مطابق سعودی عرب کی شاہی عدالت کی جانب سے کیا گیا ہے۔۔۔۔اس حوالے سے سعودی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بعد نمازِ عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللّٰہ مسجد میں ادا کی جائے گی جس کے بعد ان کی تدفین کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close