اسلام آباد(پی این آئی)دل کو چھولینے والی ایک ویڈیو مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں چند بچوں پر مشتمل ایک جماعت مسجد میں نماز ادا کر رہی ہے۔ کہتے ہیں مساجد کو ننھے بچوں کی کھلکاریوں سے آباد رکھنا چاہیے، یوں مستقبل کے معماروں میں شوق علمِ دین اور نماز سے لگاؤ پیدا ہوتا ہے اور پھر یہ ہی بچے بڑے ہوکر پختہ نمازی بنتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں کم عمر بچے الجیریا کے دارالحکومت الجزائر میں واقع جامع مسجد امیر عبد القادر الجزائر میں ذوق و شوق سے نماز ادا کر رہے ہیں جبکہ ان ہی میں سے ایک بچہ ان کی امامت کروا رہا ہے۔
Children practicing Salah at the Amir Abd al-Qadir al-Jazairi Mosque in Constantine, Algeria. pic.twitter.com/fxegeLGmGP
— • (@Al__Quraan) April 1, 2023
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں