سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار، کون کونسے سنگین الزامات عائد ہیں؟

نیو یارک (پی این آئی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ان پر 34 سنگین نوعیت کے مقدمات ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج ڈونلڈ ٹرمپ عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہیں الزامات کی تفصیلات پڑھ کر سنائی گئیں، سابق امریکی صدر نے الزامات کو مسترد کردیا تاہم پولیس کی جانب سے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی جبکہ پولیس کی باہر نفری بھی تعینات کی گئی تھی ۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو خاموش رہنے کے لیے اداکارہ کو رشوت دینے کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر پر 31 مارچ کو فرد جرم عائد کی گئی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ پر زبان بندی اور رشوت دینے سمیت 34 مقدمات درج ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close