نیروبی (پی این آئی) پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل سے متعلق افریقی ملک کینیا کی حکومت نے سرکاری تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے ۔۔۔ میڈیا میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ارشد شریف پر قتل سے پہلے یا بعد میں کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔۔۔۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ صحافی ارشد شریف کا قتل غلط شناخت کا نتیجہ تھا، قتل کی منصوبہ بندی کے شواہد نہیں ملے۔۔۔۔ رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی گاڑی پر فائر اس لیے کیا گیا کہ وہ ناکے پر نہیں رکی۔۔۔۔۔
کینیا کی حکومت کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں ارشد شریف کی گاڑی سے فائر کیے جانے کا دعویٰ بھی غلط قرار دیا گیا ہے ۔۔۔ رپورٹ میں حکام نے فائرنگ کرنے والے افسران کے نشے میں ہونے کی ابتدائی رپورٹ کی بھی تردید کی۔۔۔۔کینیا کی سرکاری رپورٹ میں لاپروائی سے فائرنگ کرنے والے 2 افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ تحقیقات کے لیے کینیا جانے والے 2 پاکستانی افسروں عمر شاہد حامد اور اطہر وحید اپنی رپورٹ میں ارشد شریف کے قتل کو منصوبہ بندی کا نتیجہ قرار دے چکے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں