مکہ مکرمہ جاتے ہوئے عمرہ زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، متعدد افراد جاں بحق

ریاض(پی این آئی)سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق عمرہ زائرین کی بس خمیس سے مکہ مکرمہ جارہی تھی کہ اس دوران عسیر کے قریب حادثہ پیش آیا گیا، حادثے کے بعد بس میں آگ بھڑ اٹھی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بس میں مقامی افراد کے ساتھ ساتھ اقامہ ہولڈر غیر ملکی افراد بھی سوار تھے جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے، زخمیوں میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close