سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

ریاض(پی این آئی)سعودی عرب نے غیر ملکیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔۔ سعودی عرب نے مبینہ طور پر غیرملکیوں کو مملکت میں کسی بھی جگہ جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔ سعودی گزٹ کے مطابق سعودی حکومت نئے رئیل سٹیٹ قوانین تیار کر رہی ہے۔

جن کے ذریعے غیرملکیوں کو مذکورہ اجازت دی جائے گی۔رئیل سٹیٹ اجنرل اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبداللہ الحماد نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ رئیل سٹیٹ کی خریدوفروخت کے متعلق نئی قانون سازی کی جا رہی ہے، جس میں غیر سعودی باشندوں کو جائیداد خریدنے کا حق دیا جا رہا ہے۔ان نئے قوانین کے لاگو ہونے کے بعد غیرملکی مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ سمیت سعودی عرب میں کسی بھی جگہ جائیداد خرید سکیں گے۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق رہائشی اور کمرشل رئیل سٹیٹ دونوں پر نئے قوانین لاگو ہوں گے اور دونوں میں ہی غیرملکی جائیداد خرید سکیں گے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ الحماد نے مزید بتایا کہ اس قانون سازی میں غیرملکیوں کو جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کے منفی پہلوؤں پر بھی غور کیا جا رہا ہے، تاکہ مستقبل میں اس حوالے سے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close