رمضان المبارک میں عمرہ، سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئی پابندی کا اعلان کر دیا

جدہ (پی این آئی) سعودی عرب میں رمضان المبارک میں حرم شریف میں بے پناہ رش پر قابو پانے کے لیے وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ زائرین کو صرف ایک بار عمرہ کرنے کی اجازت ہو گی۔۔۔۔عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ان تمام زائرین کو موقع فراہم کرنا ہے جو مقدس مہینے کے دوران عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں اور خود کو بغیر مشکل میں ڈالے باآسانی مناسک ادا کر سکتے ہیں۔۔۔۔

رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے ایپلی کیشن ‘نسک’ سے اجازت نامہ جاری کرانا ضروری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close