واشنگٹن (پی این آئی) جنوبی ایشیا میں امریکی انتظامیہ کے اہم ترین اہلکار زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ اشارے مل رہے ہیں کہ پاکستانی پارلیمنٹ سپریم کورٹ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل کرنے کا کہہ سکتی ہے۔۔۔۔ اپنے ایک سے زائد ٹویٹر پیغامات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے زلمے خلیل زاد نے کہا کہ لگتا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے عمران خان کو ریاست کا اولین دشمن قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔
زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات پاکستان کے سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی بحران کو گہرا کر دیں گے۔ زلمے خلیل زاد نے کہا کہ پہلے ہی کچھ ممالک طے شدہ سرمایہ کاری منصوبے معطل کر چکے ہیں، آئی ایم ایف سپورٹ اب تک مشکوک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات کیے گئے تو پاکستان کی بین الاقوامی سپورٹ کم ہو جائے گی بلکہ ایسے اقدامات سے سیاسی افراتفری اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں