برطانیہ کے مشہور، امیر ترین تاجر الفریڈ ولیم بیسٹ عرف ایلفی بیسٹ دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے

لندن (پی این آئی) رمضان المبارک کی آمد سے پہلے زبردست خبر آئی ہے۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے معروف اور امیر ترین تاجر الفریڈ ولیم بیسٹ عرف ایلفی بیسٹ نے اسلام قبول کرلیاہے۔۔۔۔رپورٹس کے مطابق موبائل ہوم پارک کمپنی وائلڈ کرسٹ پارکس کے موجودہ چیئرمین اور دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک الفریڈ ولیم بیسٹ بھی کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ہیں۔۔۔۔

یہ بات اہم ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایلفی بیسٹ کی جانب سے مسجد سے ایک تصویر شیئر کی گئی تھی جس کا کیپشن درج تھا کہ ۔۔۔۔جسے اللہ ہدایت دے اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور اللہ جسے گمراہ کردے اسےکوئی ہدایت نہیں دے سکتا۔۔۔۔اس کے بعد ایلفی بیسٹ نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کا کیپش درج تھا، تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں۔۔۔۔۔ 2019 میں سنڈے ٹائمز یو کے نے ایلفی کو برطانیہ کے امیر افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا۔۔۔۔
https://www.instagram.com/p/CjIf7GLsdmT/?utm_source=ig_embed&ig_rid=07e30856-8905-458b-87de-46dd60030e5d
دنیا بھر میں کاروبارہ لوگ آگاہ ہیں کہ ایلفی نے 1990 میں ایک فون شاپ سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا تھا اور اب وہ برطانیہ کے امیر افراد میں شمار ہوتے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close