ایک ڈالر مسلمان ملک کی کرنسی کے ایک لاکھ کے برابر ہو گیا

بیروت(شِنہوا)لبنان میں مالیاتی بحران اور سیاسی تعطل کے باعث لبنانی کرنسی منگل کوتاریخ میں پہلی بار1 لاکھ لبنانی پانڈ (ایل بی پی) فی ڈالر تک گر گئی۔گزشتہ دو ہفتے میں لبنانی کرنسی کی قدر میں8 ہزار پانڈ کی کمی ہوئی جب یہ ڈالر کے مقابلے میں92ہزارپانڈ تھی۔1997 میں پانڈ کی قیمت1 ڈالر کے مقابلے میں1500ایل بی پی تھی جو اکتوبر 2019 تک آپس میں قابل تبدیل تھیں۔

یکم فروری کو لبنان کے مرکزی بینک نے اپنی دیرینہ سرکاری شرح مبادلہ ڈالر کے مقابلے میں 1ہزار 507.5 ایل بی پی سے 15 ہزارایل بی پی پرمنتقل کی تاہم یہ اب ڈالر کی حقیقی قدر سے کافی نیچے ہے۔ لبنان کے ماہرین اقتصادیات حکام سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ایک نئے صدر کا انتخاب کریں اور نئی کابینہ تشکیل دیں تاکہ سیاسی تعطل کو ختم کیا جا سکے اور ملک میں ضروری اصلاحات نافذ کرکے زوال کو روکا جا سکے۔۔۔۔

close