عرب امارات میں رمضان المبارک اور عید الفطر کے حوالے سے اماراتی فلکیات نے نئی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )اماراتی فلکیات سوسائٹی نے متحدہ عرب امارات میں رمضان کے آغاز اور عید الفطر سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔اماراتی فلکیات سوسائٹی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان کا آغاز 23 مارچ سے ہونے کا امکان ہے اور عید الفطر جمعہ 21 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔

اماراتی فلکیات سوسائٹی کے مطابق یو اے ای میں روزے کا دورانیہ 13 گھنٹے 30 منٹ سے لےکر 14 گھنٹے 13 منٹ تک ہو گا۔متحدہ عرب امارات میں رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے حکام کا اجلاس 21 مارچ کی شام کو بھی ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں