کابل(پی این آئی)افغانستان کے شہر مزار شریف میں صحافیوں کی تقریب کےدوران بم دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں9افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان صوبے بلخ کے ضلع مزار شریف میں ثقافتی مرکز میں صحافیوں کی ایک تقریب کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ صحافیوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔طالبان انتظامیہ کے مطابق دھماکہ صبح 11 بجکر 30 منٹ پر بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا۔ زخمیوں میں پانچ صحافی اور تین بچے شامل ہیں جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ بھی مارا گیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بلخ میں ہی صوبائی گورنر مولوی محمد داؤد مزمل کو دو ساتھیوں سمیت ان کے دفتر میں قتل کردیا گیا تھا، طالبان پہلے ہی اس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں