برطانوی فضائی کمپنی نے پاکستانی مسافروں کو بری خبر سنا دی

لندن (پی این آئی) برطانوی فضائی کمپنی نے پاکستانی مسافروں کو بری خبر سنا دی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک ائر لائن نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔علامیے کے مطابق 9 جولائی کو پاکستان کیلئے آخری پرواز لندن اور اسلام آباد کےلیے چلے گی۔ یہ بھی کہا گیا کہ 9 جولائی کے بعد پاکستان کےلیے فلائٹ آپریشن بند کر دیں گے۔

برطانوی ائر لائن کا کہنا ہے کہ فضائی آپریشن بند کرنے کا فیصلہ فلائنگ پروگرام کا جائزہ لینے پر کیا گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close