آک لینڈ(پی این آئی)نیوزی لینڈ نے تباہ کن طوفان کے باعث ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے شمالی حصے کو گبریئل نامی سمندری طوفان کا سامنا ہے،طوفان کے باعث نیوزی لینڈ کے نارتھ آئرلینڈ میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش،تیز ہواؤں سے درخت اور بجلی کے پول گرگئے۔
لینڈ سلائیڈنگ سے گھروں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا اور نظام زندگی مفلوج ہوگئی۔طوفان گبریئل کے پیش نظر نیوزی لینڈ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ آکلینڈ سمیت نارتھ آئرلینڈ کے کئی علاقوں میں اسکول بند کردیے گئے ہیں جبکہ حکام نے لوگوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔نیوزی لینڈ کی تاریخ میں یہ صرف تیسرا موقع ہے کہ ملک میں ہنگامی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ میں58 ہزار افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے،509 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔آکلینڈ کے شمال میں کشتی میں سوار ایک شخص لاپتہ ہوگیا۔طوفان سے تباہ ہونے والے علاقوں میں بحالی کیلئے حکومت نے 70 لاکھ ڈالرز سے زائد کے امددی پیکج کا بھی اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں