قاہرہ (پی این آئی) عرب ملک مصر کی معاشی حالت اس حد تک خراب ہو چکی ہے کہ مہنگی ہوتی ہوئی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں عوام کے لیے بڑا مسئلہ بنتی جا رہی ہیں۔ سردی کے موسم میں گرمائش حاصل کرنے کے لیے مصر کے شہری مرغی کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مرغی نہ خرید سکنے والے شہریوں کو حکومت مرغی کے گوشت کے بجائے مرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ دے رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصری کرنسی پاؤنڈ کے ریکارڈ گراوٹ اور بحران کے باعث ملک بدترین مہنگائی کا شکار ہے۔
اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اور عوام کی بڑی تعداد مرغی کا گوشت نہیں کھا سکتی۔ مصری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پولٹری کی قیمت 2021 میں 1.9 ڈالر فی کلو تھی جو اب 2.36 ڈالر فی کلو ہو چکی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ مصر میں مرغی کے پنجوں کو کچرے میں پھینکنے کے قابل سمجھا جاتا ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں