دبئی کی مفت سیر کریں، ایمریٹس ائیر لائن کی بڑی پیشکش

دبئی (پی این آئی ) متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معروف ایئرلائن ایمریٹس نے اپنے مسافروں کیلئے ایک نئی پیشکش متعارف کرائی ہے جس کے تحت اماراتی فضائی کمپنی سے سفر کرنے پر مسافروں کو برج خلیفہ سمیت دبئی کے 3 سیاحتی مقامات کی مفت سیر کا موقع ملے گا۔

ایمریٹس ایئرلائن نے ایک نئی پیشکش شروع کی ہے جس میں مسافر پرومو کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے دبئی کے 3 اہم سیاحتی مقامات کا مفت دورہ کر سکتے ہیں، دبئی جانے والے یا وہاں سے بطور ٹرانزٹ گزرنے والے مسافر شہر کے سرفہرست 3 پرکشش مقامات تک مکمل رسائی حاصل کرنے کے لیے پرومو کوڈ EKDXB23 استعمال کرکے مفت پیشکش کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جس کے ذریعے انہیں ٹاپ سے برج خلیفہ دیکھنے لے علاوہ دبئی فاؤنٹین بورڈ واک کا تجربہ اور 45 منٹ کا دی یلو بوٹس اٹلانٹس بلاسٹ ٹور کا موقع ملے گا۔بتایا گیا ہے کہ اس پیشکش سے ایسے مسافر فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو امارات میں مزید قیام کا ارادہ رکھتے ہیں یا یہ آفر ان مسافروں کے لیے ہے جو بطور ٹرانزٹ دبئی میں رکنے کے بعد ایمریٹس ہی کے فضائی نیٹ ورک پر موجود مقامات کی جانب سفر کریں گے، اس حوالے سے ایئر لائن نے کہا ہے کہ یہ پیشکش 18 جنوری سے 31 مارچ 2023ء کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے ہے تاہم اس کے لیے ٹکٹوں کی بکنگ 16 سے 29 جنوری 2023ء کے درمیان کرنی ہوگی۔

معلوم ہوا ہے کہ پرواز کرنے والوں کو اپنے فلائٹ ٹکٹوں کی بکنگ کے دوران پرومو کوڈ EKDXB23 استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی اور ایمریٹس مسافر کو 96 گھنٹوں کے اندر اضافی ٹکٹوں کے بدلے منفرد پرومو کوڈ بھیجے گا، وہ لوگ جنہوں نے کال سینٹر یا ٹریول ایجنٹ کے ذریعے اپنے ٹکٹ بک کیے ہیں وہ اپنا کوڈ حاصل کرنے کے لیے ای میل کر سکتے ہیں، مسافروں کو ان آفرز سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنا بورڈنگ پاس برقرار رکھنا یقینی بنانا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں