کابل(پی این آئی) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے فوجی ہوائی اڈے پر ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 8 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
خامہ پریس کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنفی تکور نے بتایا کہ کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے مرکزی دروازے کے قریب ایک دھماکہ ہوا جس سےکئی افراد زخمی ہوئے۔ ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔یہ دھماکہ بدھ کے روز شمالی صوبہ تخار کے صدر مقام تالقان شہر میں ہونے والے ایک دھماکے میں چار افراد کے زخمی ہونے کے تین دن بعد ہوا ہے۔ تخار میں سیکیورٹی کمانڈر عبدالمبین صفی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بم مقامی انتظامی عملے کے ڈیسک کے نیچے رکھا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں