خودکش حملے میں کتنی جانیں چلی گئیں؟ افسوسناک خبر آگئی

 

دمشق (پی این آئی)  شام کے رقہ میں سیکیورٹی فورسز کے ایک مرکز پر داعش کے خودکش حملے میں کرد ز سیکیورٹی فورسز کے چھ ارکان ہلاک ہو گئے۔ امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز  (ایس ڈی ایف) کے میڈیا سنٹر کے سربراہ فرہاد شامی نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور مارا گیا اور دوسرے کو حراست میں لے لیا گیا۔

 

 

داعش نے 2014 میں عراق اور شام کے وسیع علاقے پر قبضہ کر لیا تھا ۔  رقہ  اس کی طاقت کا اہم مرکز تھا لیکن 2019 میں شام میں اپنا آخری اہم علاقہ کھونے کے بعد سے  داعش نے گوریلا حملوں کا سہارا لیا ہے۔ داعش کے ہزاروں عسکریت پسند حالیہ برسوں میں دور دراز علاقوں میں چھپ گئے ہیں حالانکہ وہ اب بھی باغی طرز کے حملے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایس ڈی ایف نے کہا کہ جنوری میں شمال مشرقی شام کے شہر حساکا میں ایس ڈی ایف کے زیر انتظام السینا جیل پر داعش کے ایک بڑے حملے میں تقریباً 500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان میں  داعش سے منسلک 374 افراد اور درجنوں ایس ڈی ایف جنگجو اور جیل کا عملہ شامل تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close