رات گئے دھماکہ، بڑی شخصیت جاں بحق ہوگئی

کابل (پی این آئی) رات گئے دھماکہ، بڑی شخصیت جاں بحق ہوگئی۔۔ افغانستان کے صوبے بدخشاں میں کار بم دھماکے میں پولیس چیف سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا کہ بدخشاں کے پولیس ہیڈ کوارٹرز کے قریب کار بم دھماکہ ہوا جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے، جن میں ایک صوبائی پولیس سربراہ بھی شامل ہے۔

 

 

 

 

دھماکے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنفی تکور نے بتایا کہ واقعے کے سلسلے میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close