عالمی طاقت پریشان، ہر ہفتے فلو کے 25 ہزار مریض ہسپتالوں میں داخل ہونے کا انکشاف

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ میں امراض پر کنٹرول و انسداد کے مراکز(سی ڈی سی) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 3 دسمبر کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران امریکہ میں 25 ہزار سے زائد افراد نزلہ زکام(فلو) کے باعث ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔سی ڈی سی نے بتایا کہ ملک بھر میں موسمی زکام بہت زیادہ پھیل رہا ہے۔سی ڈی سی کے مطابق رواں سیزن کے دوران امریکہ میں نزلہ زکام کے باعث اب تک کم از کم 1 کروڑ 30 لاکھ افراد بیمار ، 1 لاکھ 20 ہزار ہسپتال میں داخل اور 7 ہزار 300 اموات ہو چکی ہیں۔

ہفتے کے دوران موسمی زکام کے باعث 7 بچوں کی اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، رواں سیزن کے دوران ملک میں اب تک مجموعی طور پر نزلہ زکام کے باعث 21 بچوں کی موت ہو چکی ہے۔۔۔۔

close