بیت اللہ شریف میں 100سال سے نماز ادا کرنے والے معمر ترین نمازی انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ(آئی این پی)مسجد الحرام کے معمر ترین نمازی الشیخ عواو الحربی انتقال کرگئے، وہ 100 سال سے زائد عرصے سے بیت اللہ شریف میں باقاعدگی سے نماز ادا کررہے تھے۔مکہ مکرمہ سے تعلق رکھنے والے شیخ عواد الحربی سعودی عرب کے طویل العمر شہری تھے۔ عواد الحربی ایک صدی سے زائد مسجد الحرام کے نمازی رہے، جس پر انہیں حمام الحرم یعنی پناہ گزین کبوتر کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔

سعودی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکیوں نے الشیخ عوض معوض الحربی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close