سعودی عرب جانے کی تیاری کر لیں، وزٹ ویزہ کتنا آسان ہو گیا؟ عمرہ کی ادائیگی کی جازت بھی

ریاض(آئی این پی)سعودی وزارت خارجہ نے نجی وزٹ ویزے کے حصول کے طریقہ کار کا اعلان کردیا ہے۔پرسنل وزٹ ویزے پر جانے والے اپنے دوستوں یا سعودی احباب سے ملنے کے لیے جاسکیں گے۔ انہیں سعودی عرب کے کسی بھی ریجن یا شہرمیں جانے کی اجازت ہوگی۔مکہ میں عمرے اور مدینہ میں مسجد نبویﷺ کی زیارت کے ساتھ ملک میں موجود مذہبی و تاریخی مقامات کے ساتھ اور ثقافتی پروگراموں میں شرکت بھی کرسکیں گے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ نجی وزٹ ویزا آن لائن حاصل کیا جاسکے گا۔حکام کے مطابق سعودی شہری اپنے احباب کو مملکت آنے اور عمرے کے لیے نجی وزٹ ویزے پر بلا سکتے ہیں۔ نجی وزٹ ویزے کی درخواست دفتر خارجہ کے وزٹ پلیٹ فارم پر دی جائے گی۔وزیٹر سے متعلق معلومات نجی وزٹ ویزے کی درخواست کے ذریعے پیش کرنا ہوں گی اوراقرار ناموں کی منظوری دینا ہوگی۔ اس کے بعد وزٹ ویزے کی درخواست پر کارروائی کی جائے گی۔وزارت خارجہ نے کہا کہ وزٹ ویزے پر آنے والا مہمان ویزا پلیٹ فارم پر ویزے کی درخواست فارم پر کرنے کے بعد میڈیکل انشورنس اور ویزا فیس کی کارروائی خود کرسکتا ہے۔ اس کے بعد سعودی سفارتخانے یا قونصلیٹ میں درخواست اور پاسپورٹ جمع کرائے،سفارتخانے یا قونصلیٹ کے رجسٹرڈ ٹریولنگ ایجنسی یا کمپنی کے ذریعے یہ کام کرائے گا۔ویزا جاری ہونے کے بعد پاسپورٹ وصول کرکے کسی بھی راستے سے ملک آنے کی اجازت ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close