خرابی کے بعد اب عمران خان امریکہ سے تعلقات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر کا انکشاف

واشنگٹن (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر لیزا کرٹس نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد امریکا پر الزام لگایا، مگر اب وہ امریکا سے تعلقات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز منعقد ہونے والے ایک ویبینار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حکومت میں آنے یا نہ آنے سے پاک امریکا تعلقات پر اثر نہیں ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ جمہوریت پاکستان کے لئے ٹھیک نہیں، کیونکہ یہ فطری طور پر حکومت کی غیر مستحکم شکل ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں