مکان میں آگ لگنے سے 7 بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق، قومی سوگ کا اعلان کر دیا گیا

غزہ (پی این آئی) عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلسطین کے شہر غزہ میں ایک مکان میں آگ لگنے سے 7 بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جبالیہ مہاجر کیمپ میں چار منزلہ عمارت میں دوران آگ لگنے سے متعدد افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عمارت کے اندر بڑی مقدار میں پٹرول ذخیرہ کیا جارہا تھا،

جس سے آگ بھڑک اٹھی اور تیزی سے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔یہ بات اہم ہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے افسوس ناک واقعے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے سوگ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close