سعودی وزیراعظم محمد بن سلمان سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی

ریاض(پی این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان اگلے ماہ الجزائر میں ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں نہیں جائیں گے۔رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی ولی عہد کو ڈاکٹرز نے طویل فضائی سفر نہ کرنےکا مشورہ دیا ہے۔

فرمان میں کہا گیا ہے کہ محمد بن سلمان کے کان میں تکلیف کی وجہ سے ڈاکٹروں نے طویل فضائی سفر سے منع کیا ہے۔سعودی ولی عہد کو اگلے ماہ الجزائر میں عرب لیگ اجلاس میں شرکت کرنی تھی تاہم اب عرب لیگ اجلاس میں سعودیہ کی نمائندگی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کریں گے۔

close