روم (پی این آئی) یورپی یونین کے اہم رکن ملک اٹلی کی اہم ملک دائیں بازو کی رہنما جارجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔صدر سرگیو مٹاریلا نے پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے بعد میلونی کو حکومت سازی کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعظم منتخب ہونے کے کچھ ہی دیر بعد میلونی نے جارجیٹی کو وزیر معیشت مقرر کیا۔نئی کابینہ میں 6 خواتین وزرا بھی شامل ہوں گی،
وزیراعظم اور کابینہ اراکین ہفتے کی صبح حلف لیں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں