ممتاز عالم دین مکہ مکرمہ میں انتقال کر گئے

لاہور( پی این آئی)ہندوستان کے ممتاز عالم دین اور محقق دوراں متعدد مقالات اور کتابوں کے مصنف مولانامحمد عزیر بن شمس الحق 55سال کی عمر میں مکہ مکرمہ میں انتقال کر گئے ۔مرحوم مولانا شمس الحق سلف کے صاحبزادے تھے اورہندوستان کے صوبہ مغربی بنگال میں پیدا ہوئے ۔مرحوم جامعہ سلفیہ بنارس کے علاوہ مکہ اور مدینہ کی جامعات سے فارغ التحصیل تھے۔ان کی مشہور تصانیف میں حیات وخدمات علامہ شمس الحق عظیم آبادی ،اعلام ہل الحدیث فی الہند ،

رسال فی حم السبح اورملفات المام ابن قیم الجوزی شامل ہیں۔ وہ مولانا شمس الحق سلف کے صاحبزادے تھے۔انہوں نے مولانا عین الحق سلف،مولانا محمد رئیس ندو ،مولاناعبد السلامرحمان ، مولانا عبدالرحمن ٹونکی اور مولانا صفی الرحمن مبارپوری سے کسب فیض حاصل کیا تھا۔مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر،سینیٹر حافظ عبدالکریم سمیت دیگر نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close