ایک غلط بیانی مہنگی پڑ گئی، مسافر جہاز بنانیوالی کمپنی بوئنگ کو بھاری جرمانہ

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ کی مسافر جہاز بنانے والی کمپنی بوئنگ کو میکس 737 طیارے کے بارے میں غلط بیانی کرنے پر 200 ملین ڈالر جرمانہ کیا گیا ہے، کمپنی یہ جرمانہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو جمع کروائے گی. خیال رہے کہ بوئنگ کمپنی کے میکس 737 کو 2018 اور 2019 کے درمیان دو حادثات پیش آئے تھے جن کے نتیجے میں 346 لوگوں کی جانیں گئی تھیں۔

کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پہلے حادثے کے بعد بوئنگ کمپنی کو پتا تھا کہ اس کے فلائٹ کنٹرول سسٹم میں مسئلہ ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے عوام سے کہا کہ یہ طیار سفر کیلئے بالکل محفوظ ہیں۔ایس ای سی نے یہ بھی کہا ہے کہ بوئنگ کے سابق چیف ایگزیکٹیو ڈینس مائلنبرگ نے معاملات طے کرنے کے لیے ایک ملین ڈالر ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

close