تائی پے (پی این آئی) تائیوان نے کورونا وبا کے بعد معیشت کو بہتر کرنے کے لیے تمام ممالک کے لیے ویزا فری انٹری اور غیرملکی مسافروں پر عائد قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد صرف اُن مسافروں کو ہوٹل میں تین دن قرنطینہ اور پازیٹیو رپورٹ دکھانا ہو گی جن کا تائیوان آمد پر کورونا ٹیسٹ مثبت آئے گا۔ تائیوان کی کابینہ نے جمعرات کے روز غیرملکی مسافروں کی آمد پر عائد قرنطینہ کی پابندی کو ختم کرنے کی منظوری دی جس کا اطلاق 13 اکتوبر کے وسط سے ہو گا۔
کابینہ کے ترجمان نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے تائیوان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا، جس کا ازالہ کرنے کے لیے حکومت اقدامات کررہی ہے، جس کے تحت قرنطینہ کی پابندی بھی ختم کی گئی، اس سے ملکی خزانے کو ریونیو حاصل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ قرنطینہ کی وجہ سے سیاح اور غیرملکی مسافر تائیوان آنے سے کتراتے تھے کیونکہ ہوٹل میں قرنطینہ کے اخراجات کچھ کم نہیں تھے۔ اس حوالے سے لو پنگ چینگ کا کہنا تھا کہ آئندہ منگل سے تمام ممالک سے آنے والوں کے لیے ویزہ فری انٹری ہوگی، ہمیں امید ہے کہ اس اقدام سے ہر ہفتے 60 ہزار سیاح تائیوان پہنچیں گے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں