6.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی

تائی پے سٹی (پی این آئی) تائیوان کے کم آبادی والے جنوب مشرقی حصے میں 6.8 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ، یہ وارننگ امریکی سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔تائیوان کے میڈیا کے مطابق ایک کم اونچی عمارت جس میں دکان تھی منہدم ہوگئی، جبکہ مشرقی ساحل پر ایک سٹیشن پر کم از کم ایک ریل گاڑی ڈی ریل ہوگئی۔

 

 

یہ واضح نہیں کہ آیا کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔ امریکی سونامی وارننگ سینٹر نے کہا کہ تائیوان کے ساحل کے ساتھ زلزلے کے مرکز سے 300 کلومیٹر (190 میل) کے اندر سونامی کی خطرناک لہریں آنے کا امکان ہے۔جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے زلزلے کے بعد اوکیناوا پریفیکچر کے حصے میں ایک میٹر کی سونامی لہروں کی وارننگ جاری کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں