6.2شدت کا خوفناک زلزلہ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

جکارتہ (پی این آئی)6.2شدت کا خوفناک زلزلہ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔۔۔ خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے پاپوا میں ہفتے کے روز آنیوالے زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ، تاہم سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

خبر ایجنسی کے مطابق ملک کی جیو فزکس ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ زلزلہ انڈونیشیا میں بیاک کے مشرق-شمال مشرق میں تقریباً 262 کلومیٹر (163 میل) کے فاصلے پر 16 کلومیٹر (10 میل) کی گہرائی میں آیا ۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close