سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا میں فوج کے 2 ہیلی کاپٹروں میں تصادم اور ان کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران ایک حاضر سروس فوجی اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔یونہاپ نیوز ایجنسی نے جمعرات کے روز فوج کے حوالے سے بتایا کہ دارالحکومت سیئول سے تقریبا 46 کلومیٹر شمال میں واقع علاقے پوچھیون میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریبا 12 بجکر 16منٹ(صبح 8 بجکر 18 منٹ پاکستانی وقت)پر ملکی ساختہ 2 سوریون ہیلی کاپٹروں نے تربیتی پرواز کے دوران کم اونچائی پر آپس میں تصادم کے بعد ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ہیلی کاپٹروں میں مجموعی طور پر 18 حاضر سروس اہلکار سوار تھے
جن میں سے ایک کو سر پر معمولی چوٹ لگی ہے۔ اسے علاج معالجہ کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔کسی شہری ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور ہیلی کاپٹروں کے ڈھانچوں کو بھی کوئی بھاری نقصان نہیں پہنچا ہے۔فوج نے واقعے کی اصل وجوہات جاننے کیلئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں