کوالالمپور (پی این آئی) ملائیشیا کے سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سابق وزیرِ اعظم مہاتیر محمد کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ مہاتیر محمد کورونا وائرس کی ہلکی علامات محسوس کر رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کچھ روز تک ہسپتال میں ڈاکٹروں کے زیرِ نگرانی رہیں گے۔واضح رہے کہ 97 سالہ مہاتیر محمد پہلی بار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں