میاں بیوی نے عمرے کے لیے رکھی دس لاکھ روپے کی رقم سیلاب متاثرین کیلئے دینے کا اعلان

لندن (آئی این پی )سیلاب زدگان کی مدد کا جذبہ ، برطانیہ سے ایک اوور سیز میاں بیوی نے عمرے کی دس لاکھ روپے کی رقم سیلاب متاثرین کے لئے دینے کا اعلان کردیا ۔

پیر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سیلاب زدگان کے لئے ٹیلی تھون میں سیلاب زدگان کی مدد کا زبردست جذبہ دیکھنے میں آیا ۔برطانیہ ہی سے ایک اوور سیز میاں بیوی نے عمرے کی دس لاکھ روپے کی رقم سیلاب متاثرین کے لئے دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ رقم انہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے جمع کی تھی تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ سیلاب متاثرین کی مدد زیادہ ضروری ہے اس لئے وہ پاکستانی سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے دس لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close