چینی صدر کا اگلے ہفتے بڑے اسلامی ملک کے دورے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)چینی صدر شی جن پنگ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کروں گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر سعودی عرب کے اہم دورے پر جائیں گے۔ شی جن پنگ کی شاندار استقبال کے لیے تیاریاں جاری ہیں ، کہا جا رہا ہے ولی عہد محمد بن سلمان خود ان کا استقبال کریں گے۔دنیا نیوز کے مطابق یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب حال ہی میں امریکی صدر نے خلیجی ممالک کا دورہ مکمل کیا اور سعودی فرمانروا سمیت ولی عہد ور یگر حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

خلیجی ممالک کے امور پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق چین اب تجاری معاملات سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے افریقا اور دیگر جگہوں پر عسکری بیسز قائم کرنا چاہتا ہے اور مبینہ طور پر اس کے لیے سعودی عرب سے مدد مانگے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close