ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے17 تارکینِ وطن ہلاک، کشتی پر 60 افراد سوار تھے

بہاماس(آئی این پی)بہاماس کے ساحل کے قریب کشتی ڈوبنے سے ہیٹی کے17 تارکینِ وطن ہلاک ہو گئے ، کشتی پر 60 افراد سوار تھے،اتوار کے روزایک کشتی جس پر ہیٹی کے درجنوں تارکینِ وطن سوار تھے، ساحل سے کچھ فاصلے پر ڈوب گئی، اس حادثے میں کم از کم سترہ افراد ہلاک ہوگئے،مقامی حکام کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق یہ حادثہ بہاماس کے نیو پروویڈینس ساحل سے تقریبا سات میل دور پیش آیا ،ہلاک ہونے والوں میں 15 خواتین، ایک نوزائیدہ اور ایک مرد شامل ہیں جبکہ25 افراد کو بچالیا گیا ہے اور انہیں ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

فوری طور پر لاپتا افراد کی تعداد کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا تاہم پولیس کمشنر کے مطابق کشتی پر تقریبا 60 افراد سوار تھے،بہاماس کے وزیراعظم فلپ ڈیوس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تارکینِ وطن ایک اسپیڈ بوٹ پر سوار تھے جس کی منزل امریکی ریاست فلوریڈا کا شہر میامی تھا۔ خیال ہے کہ سمندر میں خراب موسم کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، وزیراعظم ڈیوس نے کہا کہ پولیس فورس اور رائل بہاماس ڈیفنس فورس نے تفتیش شروع کردی ہے تاکہ اس انسانی اسمگلنگ اور ان اموات کے حوالے سے حقائق کا پتہ چل سکے۔ وزیراعظم ڈیوس نے مزید کہا کہ رائل بہاماس پوم نے دو مقامی افراد کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close